لاڑکانہ، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر ڈاکٹروں، پیرا میڈکس اور نرسوں کا احتجاج

111

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر چانڈکا اسپتال کے ڈاکٹروں، پیرا میڈکس اور نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بارہویں روز بھی سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے سول اسپتال کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر پیرا میڈکس صدر ضمیر سانگی، جنرل سیکرٹری منور منگی، عبدالجبار ناریجو، غلام حسین لانگاہ و دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر صحت سمیت دیگر سے اپیل کی کہ رسک الائونس، شہید ملازمین کو معاوضہ دینے، ہیلتھ انشورنس پالیسی تشکیل دینے، سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈینٹل سرجن ڈاکٹروں کو بھرتی کرنے، کنٹریکٹ ڈاکٹروں اور ملازمین کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات منظور کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔