سکھر،سیپکو کا صارفین کی شکایات کے ازالے سے ٹیلی فون نمبرز کا اجرا

145

سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین کی بجلی، لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی شکایات کے ازالے کے لیے سی ای او سیپکو چودھری محمد سلیم نے ٹیلیفون نمبرز کا اجرا کردیا ہے لوگوں کی شکایات وہ خود فون نمبر 0719310802 پر سنیں گے اور شکایات کے ازالے کے لیے ہدایات جاری کریں گے جبکہ سکھر سرکل کے لیے ایس ای فون نمبر 0719310324، لاڑکانہ سرکل کے لیے فون نمبر 0749410054 پر اور دادو سرکل کے لیے صارفین 0259200424پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں ۔