اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی پڑوسی کے نئی دہلی کیساتھ اچھے تعلقات نہیں ،رویے کا انجام خطے میں قیام امن کے لیے بہتر نہیں ہوگا، خطے کو بالخصوص وبا کے دنوں میں غیرمستحکم کرنے کے لیے ہندوتوا کے پھیلاؤ کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پیر کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول زر داری نے کہاکہ مودی کی کشمیر سمیت جنوبی ایشیا میں جارحانہ پالیسی نے چین اور بھارت کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا، بھارت کے کسی بھی پڑوسی کے نئی دہلی کے ساتھ
اچھے تعلقات نہیں ہیں، بھارت کے اس رویے کا انجام خطے میں قیام امن کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ خطے کو بالخصوص وبا کے دنوں میں غیرمستحکم کرنے کے لیے ہندوتوا کے پھیلاؤ کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی۔