جب بھی دشمن کا سامنا ہوا پاک بحریہ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے، آرمی چیف

658
دشمن پروپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتا ہے، آرمی چیف

لاہور:آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ جب بھی دشمن کا سامنا ہوا پاک بحریہ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے،پاک بحریہ نے سرحدوں کی حفاظت بھر پور انداز میں کی ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے نیول وار کالج لاہور کا دورہ کیا،جہاں آرمی چیف کا رئیرایڈمرل محمد زبیر شفیق نے استقبال کیا،اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل ماجد احسان بھی موجود تھے۔

آرمی چیف کا 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے جیواسٹریٹجک ماحول،سیکیورٹی چیلنجز،مواقع پربات کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ کی بہادرانہ اور قربانیوں سے بھری تاریخ کو سراہاتے ہوئے کہا کہ نیول وار کالج پاکستان بحریہ کا بہترین ادارہ ہے،پاک نیوی سمندری حدود کے دفاع سے متعلق قومی امنگوں پر پورا اتری ہے،پاک نیوی کی تاریخ بہادری اورقربانیوں سےعبارت ہے۔