ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) شہید محترمہ بینظیر بھٹو تا قیامت یاد رکھا جائیگا، عوام کے جائز حقوق کے لیے بھٹو خاندان نے جدوجہد کی اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ بلاول زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہے، بہت جلد ملک میں گو عمران گو کی سدائیں بلند ہونے والی ہیں، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو، اطلاعات سیکرٹری ڈاکٹر میر حسن ملاح ودیگر کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز سومرو ہاو¿س میں سالگرہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو، اطلاعات سیکرٹری ڈاکٹر میر حسن ملاح، حارث صبحپوٹو سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب و مظلوم عوام کی جماعت ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا، مشرف دور میں تمام تر دھمکیوں کے باوجود بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان آکر عوام کے حقوق کی جدوجہد کو جاری رکھا۔ آج بلاول زرداری بھی اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے مظلوم عوام کے جائز حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو بھوک و بدحالی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا، حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے وفاقی حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ عوام کی نمائندہ جماعت نہیں ہے، بہت جلد ملک میں گو عمران گو کی سدائیں بلند ہوں گی۔