غدار وطن الطاف حسین کا “سندھو دیش “کے قیام کا اعلان

1747

لندن: غدار وطن الطاف حسین نے قوم پرست تنظیم کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے”سندھو دیش “کے قیام کا اعلان کردیا۔

لندن میں پناہ حاصل کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین نے ایک بارپھرسندھ کو پاکستان سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،  جس کے لیے الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے بھی مدد مانگ لی ہے۔

ایم کیو ایم  لندن کے سربراہ کا ویڈیو پیغام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت کے اپنے تمام پڑوسیوں سے حالات خراب ہیں جبکہ گزشتہ دنوں چین بھارت کے 20 سے زائد فوجی ہلاک بھی کرچکا ہے ۔لندن سے جاری ویڈیوپیغام میں الطاف حسین نے سندھ کو پاکستان سے الگ کرنے اورسندھودیش بنانے کا مطالبہ کرکے پاکستان مخالف قوتوں کوحوصلہ دینے کی کوشش کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے وہ سندھ کو سندھودیش کی حیثیت سے قائم کرنے میں ہماری مدد کریں۔

الطاف حسین کا لندن سے جاری ہونے والے  وڈیوپیغام 11 جون کو دیا گیا اور وڈیو پیغام 1 گھنٹہ 27 منٹ مشتمل ہے ، اس پیغام میں الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف زہراگلا  ہے۔اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے ایک تقریر میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی تھی کہ انھیں اور ان کے ساتھیوں کو سیاسی پناہ دی جائے۔ الطاف حسین کا موقف ہے کہ چونکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق بھارت سے تھا لہذا انھیں بھارت میں رہائش کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بانی متحدہ قومی موومنت (ایم کیوایم) الطاف حسین نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے  اپنے مذہب کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرچکے ہیں  جبکہ انہوں نے لندن سیکرٹریٹ میں باقاعدہ مورتیاں رکھوالی ہیں اور پوجا کا اہتمام بھی کرلیا ہے۔ اس حوالے سے اینکر نادیہ مرزا کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ میں باقاعدہ مورتیاں رکھوا لی ہیں اور پوجا کا اہتمام کر کے بھارت کو اپنے ہندو مذہب اختیار کرنے کا یقین بھی  دلایا ہے۔

معروف خاتون اینکر نادیہ مرزا کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ الطاف حسین اپنے ملک سے غداری کرنے اور بھارت کی شہریت و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہر حد پار کر گئے ہیں، ایک اخبار میں خبر چھپی ہے کہ الطاف حسین نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اخبار کے ایڈیٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مزید تہلکہ خیز تفصیلات بھی بتائی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں الطاف حسین کے جیل جانے کے امکانات واضح ہیں، اس تمام صورتحال میں  الطاف حسین بھارت کی شہریت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین اس مقصد کیلئے بھارت کے حکام سے رابطے میں ہیں اور آئے روز پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں بیانات دیتے رہتے ہیں لیکن بھارتی قانون کے تحت بھارت میں اب کسی مسلمان کو شہریت نہیں دی جا سکے گی اس لیے  الطاف حسین نے ہندو مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ الطاف حسن 1990ء کے اوائل سے لندن میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔اس دوران میں انھیں برطانیہ کی شہریت بھی حاصل ہوچکی ہے۔