کراچی ، گھوٹکی و لاڑکانہ میں بم حملے بانی متحدہ کی ساز ش ہے،مصطفی کمال

365

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی، گھوٹکی و لاڑکانہ میں رینجرز اہلکاروں پر دستی بم حملوں کے نتیجے میں 2 رینجرز کے جوانوں اور2 شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت اور عمران فاروق کوبانی متحدہ کے حکم پر قتل کرنے کے عدالتی فیصلے کا بدلہ کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں را کے ایجنٹوں ایم کیو ایم لندن اور سندھ علیحدگی پسند تحریک شفیع برفت گروپ کے ذریعے لے رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پوری قوم دہشت گردی خلاف متحد ہے۔ سید مصطفی کمال نے دستی بم حملے کے واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اس گھنا¶نے واقعات میں ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈ کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔