اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی کچھ دنوں سے طبیعت ناساز تھی اور انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ میں
تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ کورونا وبا میں مبتلا ہیں جس کے بعد ان کی عدالت میں آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔ جج جسٹس لبنی سلیم پرویز نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔