وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہےکہ پاکستان نےایساکیوں ہونےدیاکہ سلامتی کونسل میں بھارت کے مقابلےمیں کوئی دوسرا حصہ کیوں نہ لے سکا؟پاکستان بھارت کی بہت پہلے کی گئی نامزدگی پر راضی کیوں ہوا؟
شیریں مزاری نے کہا کہ سلامتی کونسل کی افریقہ کیلئے غیر مستقل نشست تک پر مقابلہ ہوا، ایسی صورتحال میں بھارت کو بلا مقابلہ جیتنے دینا اس کے اقدامات کو قانونی حیثیت دینا ہے، سلامتی کونسل میں آئرلینڈ، میکسیکو، ناروے نے بھی اپنی علاقائی نشستیں جیتیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارت نے چین اور نیپال کے ساتھ تنازعات چھیڑ رکھے ہیں ،بھارت پاکستان پر آئے دن حملے کر رہاہے، ان سب کے باوجود بھارت 184ووٹ لےکرسلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہوگیا، بھارت نے ایک طرف مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھاہے۔