لوگوں کو جیل میںڈالتے وقت نیب کو تعطیلات یاد نہیں آتیں،سندھ ہائی کورٹ

138

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ میں جعلی انٹریز کے الزام گرفتار تپدار محمد حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت ،عدالت نے آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی، ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے وارنٹ جاری کیے ،نیب چیئرمین کی جانب سے جاری نہیں ہوئے پھر بھی محمد حسین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیاگیا۔ نیب کے جواب کہ کورونا کے باعث جواب جمع نہ کرا سکے پر عدالت نے کہا کہ کورونا کے دوران نیب لوگوں کو کال آپ نوٹس بھیجتاہے ان کو گرفتار بھی کرتا ہے، مگرجیل میں قید قیدیوں کے لیے کچھ نہیں کر رہا۔آپ بتائیں کب تک جواب دینگے؟ نیب کا کہنا تھا کہ کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد مقرر کی جائے،عدالت نے کہا کہ لوگوں کو جیل میں بند کرتے وقت آپ کو تعطیلات یاد نہیں آتیں؟ لوگوں کو جیل میں ڈالنے کے بعد تعطیلات یاد آ گئی ہیں،ہم آپ کو 10 دن دیتے ہیں جواب جمع کرادیں۔