سراج الحق ، امیر العظیم و دیگر کا طارق عزیز کے انتقال پر اظہارافسوس

134

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے معروف کمپیئر ، ادیب طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طار ق عزیز مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔