آمدن سے زاید اثاثہ کیس : خورشید شاہ کے فرنٹ مین کی ضمانت میں توسیع

124

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے فرنٹ مین پہلاج مل اور دیگر کےخلاف آمدن سے زاید اثاثہ کیس میںنیب سے 30ستمبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،پہلاج مل سمیت 8 ملزمان کی درخواست
ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی ۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے رپورٹ مکمل کرنے میں تاخیر ہوگئی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔