شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر مزید سماعت آج ہو گی

244

لاہور( نمائندہ جسارت)آمدن سے زائد اثاثہ جات و مبینہ منی لانڈرنگ کیس میںمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی تاریخ آج( بدھ) کے رو زختم ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کو 17 جون تک شہباز شریف کی گرفتاری سے روک رکھا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر مزید سماعت آج ہو گی ۔ شہباز شریف کوروناوائرس کی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے قرنطینہ میںہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔شہباز شریف کے وکلا ء کی جانب سے ان کی میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر کے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جائے گی ۔