حکومتی فیصلے کورونا وائرس پھیلاو کے ذمے دار ہیں، بلاول

211

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے کورونا وائرس پھیلاو¿ کے ذمے دار ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پہلے روز سے الجھن کا شکار ہے، اب صورتحال یہ ہے کہ وبا سے ہر 15منٹ کے بعد ایک موت ہو رہی ہے، کس نے کہا تھا وائرس جان لیوا نہیں؟ کس نے کہا تھا کورونا تو وبا ہی
نہیں ہے؟کون لاک ڈاو¿ن کے خلاف تھا؟آج تک حکومت کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی،مگر گھبرانا نہیں ہے، ہم نے 1992ءمیں ورلڈ کپ جیت لیا تھا۔بلاول کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی معاشی صورتحال خطرے میں ہے، آئی ایم ایف کا بجٹ کورونا وائرس اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے،یہ پاکستان کا بجٹ نہیں ہے، پاکستان کے عوام ان کو الیکشن میں بتائیں گے۔