سکھر،بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے پر ریلوے ملازمین سراپا احتجاج

405

سکھر(نمائندہ جسارت) بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے پر ریلوے ملازمین سراپا احتجاج سکھر میں مظاہرہ، حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے ورنہ ملک بھر کے سرکاری ملازمین احتجاج کریں گے، رہنماو¿ں کا خطاب۔ پاکستان پریم یونین ریلوے پاکستان کی اپیل پر مزدور دشمن ظالم بجٹ 2020ءکے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو ، ڈویژنل ،زونل رہنماو¿ں زاہد جاوید،مسعود احمد ،آصف لغاری،نعیم گل،خالد و دیگر کی قیادت میں ریلوے مزدوروں کی کثیر تعداد نے کام چھوڑ کرپاکستان پریم یونین ریلوے کے مرکزی، ڈی ایس آف ریلوے سکھر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے حقوق کیلیے ریلی نکال کرکے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پریم کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو و دیگر رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تمام طبقہ پریشان حال ہے وہیں سرکاری ملازم بھی اس مہنگائی کے باعث پریشان حال ہیں انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پورے سال محنت کش سرکاری مزدور طبقہ اس امید پر ہوتا ہے کہ نئے سال بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ ہوگا لیکن موجودہ حکومت نے ایک بار پھر مزدور محنت کش ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہ کرکے ان کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے بجٹ میں تنخواہ اضافہ نہ ہونے کی وجہ ملک بھر کے سرکاری محنت کش ملازمین شدید مایوسی کا شکار ہوگئے ہم موجودہ حکومت کے ملازم دشمن عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ظالم بجٹ2020ءکو مکمل مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر ریلوئے سمیت بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کے تنخواہ میں سو سوفیصد اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے ٹی ایل اے ریلوئے ملازمین کو ریگولر کیا جائے بصورت دیگر قائدین کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔دوسری جانب سکھر ڈویڑن کے مختلف شہروں میں بھی پاکستان پریم یونین ریلوئے کے زیر اہتمام ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیے گئے۔