سکھر اور پنوعاقل کے7 علاقوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری

116

سکھر (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سکھر اور پنوعاقل کے سات علاقوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کے احکامات کے مطابق سکھر کے لوکل بورڈ گرلز ڈگری کالج، حیدری مسجد سکھر، سندھ سوسائٹی نیو سکھر، شاہ خالد کالونی نیو سکھر اور گجوانی محلہ روہڑی پنوعاقل کے بھیلار اور سومرا محلہ کو بھی سیل کیے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں سیل کیے جانے والے علاقوں میں پولیس اور شہباز رینجرز 81 ونگ کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے سیل کیے جانے والے علاقوں کو زیادہ سے زیادہ آٹھ روز اور کم سے کم تین روز کے لیے سیل کیا جارہا ہے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد زیادہ ہونے پر مذکورہ علاقے سیل کیے جارہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کے احکامات پر جانب اسٹنٹ کمشنر نبیل ریاض سندھو،مختار کار روہڑی سید زاہد حسین شاہ نے روہڑی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نجی بینکوں یوٹیلیٹی اسٹور،ہوٹلوں اور شہر میں ماسک نہ پہنے والے شہریوں اور سینی ٹائزر نہ رکھنے والے بینکوں پر ایک لاکھ تیس ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے جرمانہ نہ دینے والوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اسٹنٹ کمشنر نبیل ریاض سندھو نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کے احکامات پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے گجوانی محلہ روہڑی کو سات دن کے لیے سیل کردیا گیا ہے جہاں کیسز بڑھیں گے وہ علاقے سیل کردیے جائیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس ے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔