سکھر، لاک ڈاؤن میں صرف کاروباری وتجارتی مراکز، ہوٹلوں سمیت تفریحی مقامات بند

114

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں جاری لاک ڈاؤن صرف کاروباری وتجارتی مراکز، ہوٹلوں سمیت تفریحی مقامات بند ہونے تک محدود دکھائی دیا، لاک ڈائون کے دوران شہر میں مختلف علاقوں میں خلاف ورزیاں جاری رہیں، شہر کی سڑکوں پرٹریفک بھی معمول کے مطابق رہا، گزشتہ روز سکھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز بھی شہریوں کو گھروں میں قید نہیں کرسکے۔ شہریوں کی جانب سے بازاروں، سڑکوں اور گلیوں و محلوں میں بلا خوف و خطر خریداری کی جاری ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر جانوروں اور پرندوں کی مارکیٹ بھی کھلی رہی، ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ شہری حلقوں کی جانب سے سکھر انتظامیہ سے لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عمدرآمد کرانے کے لیے مختلف مقامات پر اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔