پیمرا نے ویب چینلز کے حوالے سے پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ 2 ماہ کے اندر ویب چینلز کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی،ویب چینل مالکان اپنے اپنے ویب چینلز کو پیمرا سے لائسنس شدہ رجسٹرڈ کروالیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیمرا نے کہا کہ نیوز, کرنٹ افیئرز, ٹرانسمیشنز, دکھانے والے ویب چینلز کی لائسنس رجسٹریشن فیس ا کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، رجسٹرڈ نہ کروائے جانے والے ویب چینلز کے خلاف سخت کارروائیاں ہونگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں 50 لاکھ جرمانہ 2 سال قید یا دونوں بھی ہوسکتی ہیں،اس فیصلے کا اطلاق تمام یو ٹیوب ,فیس بک, ویب سائیٹس چینلز پر ہوگا۔