عدالت کا امریکی بلاگر سنتھیا رچی کیخلاف مقدمے کے اندراج کا حکم

556

مظفر آباد کی عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی مظفر آباد کے جنرل سیکرٹری پرویز مغل اور انیس اعوان نے پولیس کو سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

پیپلز پارٹی مظفر آباد کے جنرل سیکرٹری نے پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا، سیشن جج جسٹس آف پیس راجہ امتیاز احمد کو درخواست دی۔

سیشن جج مظفرآباد نے سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس راجہ امتیاز احمد نے ایس ایچ او کو ایف آئی آر کے اندراج کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔