اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں پھرزلزلہ

540

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اسلام آباد میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ خیبرپختونخوا کےصوبائی دارالحکومت پشاور، صوابی، شانگلہ،سوات، خیبر مالاکنڈ ، مانسہرہ سمیت ارد گرد کے علاقے بھی زلزلے سے لرز اٹھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1رکارڈکی گئی ، زلزلے کی گہرائی 223 کلومیٹرتھی ،مرکزافغانستان اورتاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا۔

قبل ازیں آج صبح بھیمانسہرہ، مردان، مالاکنڈ، شانگلہ، صوابی،چلاس اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 112 کلو میٹر تھی جبکہ شہری خوف وحراس کی وجہ سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔