اسلام آباد، بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکار گرفتار

935

اسلام آباد پولیس نے اوور اسپیڈنگ پر بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکار صبح کے وقت تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے کہ اس دوران گاڑی بے قابو ہو گئی اور اس کی زد میں آ کر  ایک شخص زخمی ہو گیا، بھارتی اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود شہریوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو  پکڑ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی ہائی کمیشن کے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔