پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا

622

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی گھر والوں کی رپورٹ کا انتظار ہے اور عوام سے سب کے لیے دعا کی درخواست ہے۔