صورتحال برقرار رہی تو جولائی تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی،اسد عمر

522

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  نے کہا  ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹراسد عمر  نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تورواں ماہ کے آخر تک  تو کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے،لیکن حفاظتی اقدامات سے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ماہرین کہتے ہیں موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز میں 8 سے 10 گنا تک اضافہ ہوسکتاہے،جس کا مطلب ہے جولائی میں یہ تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

سیربراہ این سی او سی نے کہا کہ حکومت شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے اقدامات کررہی ہے،جہاں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے وہاں پابندیاں لگائی جائیں گی،حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کریگی۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک لیجائیں گے، 2 دن سے کورونا کے 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہورہے ہیں۔

اسد عمرنے کہا کہ وفاق جون کےآخر تک 2 ہزار 150 آکسیجن بیڈز بڑھائے گا جن میں سے سندھ اور پنجاب کو 500،500، خیبر پختونخواکو400 ، بلوچستان کو200 اور اسلام آباد میں 150 دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کو پھیلنا تو ہے لیکن اس کی رفتار کم کرنی ہے تاکہ صحت کا نظام دباؤ میں نہ آئے جب کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے ادھرٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کریں گے۔