ایران کے عراق سے متعلق عزائم شرمناک ہیں‘ امریکا

180

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں ایران کے عزائم شرمناک ہیں۔ اس سلسلے میں واشنگٹن اور بغداد کے درمیان بات چیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مورگن اورٹیگاس کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن اور بغداد کے مابین اسٹریٹجک بات چیت صرف فوجی موجودگی پر تبادلہ خیال تک محدود نہیں بلکہ دوطرفہ تعلقات اور سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بھی ہے۔