سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر و ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلما صوبہ سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو کی خوش دامن رتوڈیرو میں وفات پاگئیں، وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں، نماز جنازہ رتوڈیرو میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا، امیر ضلع شکار پور عبدالرحمن، جماعت اسلامی لاڑکانہ کے رہنما مولانا یعقوب منگی، مولانا ظہور منصوری ودیگر نے تعزیت کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی۔