لاکھوں مالیت کے ایرانی دودھ اور خوردنی تیل کی اسمگلنگ ناکام

226

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعید آبادپولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے ایرانی دودھ اور کوکنگ آئل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے ،کارروائی میں پسنجر بس کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 90 کٹے وزنی 2250 کلو گرام ایرانی خشک دودھ اور 150 گیلن وزنی 3000 لیٹر ایرانی کوکنگ آئل برآمد کیا گیا ہے۔ اسمگلنگ میں ملوث 3ملزمان جن میں امام حسین ولد ابراہیم، وقاص احمد ولد امام حسین اور اورنگزیب ولد امداد کو گرفتار کر کے برآمد شدہ سامان اور گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔دوسری جانب ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ سب انسپکٹر ظفر علی شاہ نے کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹل بمعہ راؤنڈ اور 4 چھینے گئے موبائل برآمد ہوئے، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور دوران تفتیش اورنگی اور اطراف میں رہزنی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان نے گزشتہ شب بھی اورنگی، نارتھ ناظم آباد اور ناظم کے علاقے میں وارداتیں کیں ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ ورج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔