اسلام آباد : سیکٹر جی نائن میں کورونا کے تقریبا 200کیسز سامنے آگئے ، سیکٹر جی نائن کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کراچی کمپنی سمیت سیکٹر نائن ٹو اور جی نائن تھری کو سیل کیا جائےگا، سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری ہفتہ ،اتوار اور پیر کو سیل رہیں گے، ان سیکٹر کو مزدید سیل رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کریں گے۔
ڈی سی نے مزید کہا کہ سیکٹر آئی ٹین ون ، جی سیون ٹو، تھری ، غوری ٹاؤن میں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں،لوئی بھیر ، جی ایٹ اور آئی ایٹ میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہاہے، کیسز کنٹرول اور ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ 23ہزار چار سو 93ہوگئی ہے، جبکہ کورونا کی وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد دوہزار چار سو نو ہے۔