لاڑکانہ ،رحمت پور لطیف کالونی کے رہائشیوں کا پولیس گردی کیخلاف احتجاج

181

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے رحمت پور لطیف کالونی کے رہائشیوں نے رحمت پور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر محمد علی میمن نے کہا کہ سعودی عرب میں مزوری کا کام کرتا ہوں جہاں پر شکارپورمکین محمد اسماعیل اور یعقوب چنو سے لین دین کا جو معاملہ تھا اس کا فیصلہ ایک سال پہلے اظہر کماریو کی سرپنچی میں حل ہوگیا تھا لیکن پھر بھی لالچ میں آکر میرے مخالفین نے رحمت پور تھانے پر این سی کٹوائی ہے اور مجھ پرالزام عائد کیا کہ تین روز قبل رحمت پور پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرکے ساڑے تین لاکھ روپے نقد رقم، سونے کے زیور لے کر میرے بڑے بیٹے پر تشدد کرکے اسے زخمی کردیا۔انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ رحمت پور پولیس کی زیاتیوں کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے۔