سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کے داماد انتقال کر گئے، سراج الحق ودیگرکا اظہار افسوس

163

لاہور(نمائندہ جسارت)بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کے داماد سید انظر علی لاہور میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے ۔ ان کی عمر تقریباً 80 سال تھی ۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب قیمین محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ،حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس ، شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالمالک ، قیصر شریف سمیت جماعت اسلامی کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے سید مودودیؒ کے داماد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق ، امیر العظیم ، لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مرکز جماعت منصورہ کے کارکن سفیان بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔