لاہور ہائیکورٹ نے سی پی او فیصل آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا

118

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس آف پیس کے حکم کے باوجود مقدمات کا اندراج نہ ہونے پر سی پی او فیصل آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو بھی 17 جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے عباد علی عرف عمران کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس آف پیس کے حکم کے باوجود فیصل آباد پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ درخواست گزارعدالت سےا ستدعا ہے کہ جسٹس آف پیس کے حکم کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔فاضل عدالت نے قرار دیا کہ سی پی او فیصل آباد کہتے ہیں کہ جسٹس آف پیس کے احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جاتا ہے غلط بیانی پر سی ہی او فیصل آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے آئندہ سماعت پرآئی جی خود پیش ہوکر وضاحت کرے کہ جسٹس آف پیس کے حکم پر پولیس عمل درآمد کیوں نہیں کررہی ۔فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔