کورونا بہت بڑی آفت ہے: ڈاکٹر طاہر القادری

854

لاہور: گزشتہ سال سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بہت بڑی آفت اور وبا ہے، جو احتیاط نہیں کرے گا وہ اس کا شکار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے کورونا وائرس کے مریض میں مبتلاوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیر ریلوے نے ٹیلی فونک رابطہ کرنے پر طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مکمل آرام اور احتیاط سے کورونا وائرس کے اثرات زائل کرنے میں مدد ملتی ہے، کورونا وائرس بہت بڑی آفت ہے، جو احتیاط نہیں کرے گا وہ اس کا شکار ہوگا۔