ہر ملک نے کورونا کو عوامی مسئلہ سمجھ کر اس سے نمٹنے کی کوشش کی،احسن اقبال

128

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر ملک نے کورونا کو عوامی مسئلہ سمجھ کر اس سے نمٹنے کی کوشش کی مگر ہما ری افلا طون قیا دت نے معیشت کا مسئلہ بنا کر مکمل نظر انداز کیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ پو ری دنیا نے کورونا کو عوامی مسئلہ سمجھ کراس سے نمٹنے کی کو شش کی اور کامیاب ہو ئے مگر ہماری افلا طون قیادت نے اس کو معیشت کا مسئلہ بنا کر مکمل نظر انداز کیا ، نظر انداز کرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ مرض اور معیشت دونو ں ہا تھو ں سے نکل گئے اور نہ مرض کنٹرول ہورہا ہے اور نہ معیشت سنبھل رہی ہے ۔