ایران سے آنے والی گاڑیوں کو واپسی پر آم کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جارہا ہے،وحیداحمد

120

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک ایران سرحد سے محدود اوقات اور ہفتہ میں تین روز تجارت اور ایران سے ٹرکوں کی آمد میں کمی سے پاکستان سے ایران کو آم کی برآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی ہے اور ایران سے تجارت کے لیے اوقات کار میں اضافہ کے ساتھ، پورا ہفتہ تجارتی سامان کی نقل و حرکت اور ایرانی ٹرکوںکی تعداد میں اضافہ کے لیے معاملہ ایرانی حکام کے سامنے اٹھانے کی اپیل کردی ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق تفتان سرحد ہفتہ میں تین روز محدود اوقات میں کھولی جارہی ہے ۔