سکھر،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل تنظیموں کا گرینڈ الائنس بنانے کافیصلہ

175

سکھر( نمائندہ جسارت)ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل تنظیموں کا ملکر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے پلیٹ فارم سے اپنے جائز حقوق کے حصول کیلیے جدوجہد کا آغاز۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ رسک الاؤنس اور حفاظتی کٹس شعبہ جات کے تمام ملازمین کو فل فور مہیا کی جائے ،شعبہ صحت کے ملازمین کیلیے شہدا پیکیج کا اعلان کیا جائے۔فورئر سروس اسٹرکچر (ڈاکٹر /نرسز) ٹائم اسکیل پروموشن پیرا میڈیکل سپورٹنگ اسٹاف کو فی الفور دیا جائے۔مریضوں کیلیے آئیسولیشن سینٹر سندھ کے تمام اسپتالوں میں قائم کیا جائے،کورونا وبا کے پیش نظر سندھ کے تمام نجی پرائیویٹ اسپتالوں میں دوسرے ممالک کی طرح مفت علاج کی سہولیات مہیا کی جائے۔