لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب نور ریزیڈنس میں سومرا اور بروہی برادری کے دو گروپوں میں بچوں کا معمولی بات پر جگھڑا ہوا جس کے بعد پولیس نے سومرا برادری کی مدعیت پر شکایت درج کرکے 12 سالہ کاشف بروہی کو گرفتار کرلیا جبکہ بروہی برادری کی جانب سے لڑکے کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر اہل خانہ نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ بااثر عبدالعزیز سومرو کے کہنے پر پولیس نے ہماری شکایت درج کرنے کے بجائے 12 سالہ کاشف بروہی کو گرفتار کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کاشف بروہی کو رہاکرکے انصاف فراہم کیا جائے۔