لاہور(نمائندہ جسارت ) جعلی اکائونٹس اور آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج منگل کو نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے ،شہباز شریف نے پیشی کا فیصلہ وکلا اور لیگی ہنماؤں کی مشارت سے کیا ہے ، نیب ان کا بیان ریکارڈ کر کے ریفرنس کا حصہ بنائے گا ،شہباز شریف نے اپیل کی ہے کورونا کے باعث کارکن استقبال کے لیے نہ آئیں ۔