سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر گرینڈ ہیلتھ الائنس سکھر کی جانب سے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ تمام محکمہ صحت کے ملازمین جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر شعبوں کے ملازمین ہیں کو کرونا ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے کیونکہ تمام افراد کرونا کے خلاف نبردآزما ہیں۔ حکومت اعلانات سے ہٹ کر عملی طور پر اقدامات کرے مسلسل محکمہ صحت کے ملازمین کا کرونا میں مبتلا ہونا ایک الارمنگ صورت حال ہے تمام افراد کو ہیلتھ رسک الاؤنس سمیت حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں کیوں کے ہیلتھ کٹپس کو صرف مخصوص ڈاکٹروں تک محدود کردیا گیا ہے جبکہ مختلف وارڈز میں کام کرنے والے افراد کو یہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے جس سے نہ صرف اسٹاف بلکہ ان کے اہل خانہ بھی رسک پر آگئے ہیں۔