آمدن سے زاید اثاثے کیس، شہباز شریف کا کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

271

لاہور (صباح نیوز) آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف نے9 جون کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ اور آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 9 جون کو نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے‘ شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ سے مشاورت کی ہے۔ مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے موقع پر احتجاج کی تیاری کرلی۔10 سال میں شہباز شریف نے کتنا کمایا اور کتنا ٹیکس ادا کیا یہ تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے 10سال کے دوران 8 کروڑ 1لاکھ 1705روپے کمائے اور10سال کے دوران ایک کروڑ10 لاکھ21 ہزار89 روپے ٹیکس دیا۔