بلاول زرداری کایعقوب خان کے انتقال پراظہار افسوس

387

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا سینئر پارٹی رہنما و ضلع کونسل سدھنوتی کے سابق ایڈمنسٹریٹر سردار یعقوب خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم سردار یعقوب خان کے فرزند و پی پی پی متحدہ عرب امارات کے صدر جاوید یعقوب خان سمیت سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سردار یعقوب خان آزاد کشمیر میں پارٹی کے بانی اراکین میں سے تھے۔وہ زندگی بھر فکرِ بھٹو کو گھر گھر پہنچانے اور کشمیر کاز کے لیئے سرگرم عمل رہے۔بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو درجات اور سوگواروں کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔