فرانس کا ایران سے اپنی اسکالر کو رہا کرنے کا مطالبہ

105

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاتون فرانسیسی اسکالر فریبا عادل خواہ کو رہا کرے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیرس حکومت ایک مرتبہ پھر تہران سے مطالبہ کرتی کہ وہ خاتون کو فوری طور پر رہا کرے۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ اس معاملے میں دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں اور ایک دوسرے پر اعتماد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔