سکھر، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون، 62 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع

127

سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو ٹاسک فورس کے عملے نے انچارج ٹاسک فورس عقیل احمد جونیجو کی سربراہی میں روہڑی کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 62 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے، لاکھوں روپے کے جرمانے عائد۔ آپریشن کے حوالے سے انچارج ٹاسک فورس عقیل احمد جونیجو نے بتایا کہ سیپکو سی ای او محمد سلیم کی ہدایات پر سیپکو چوروں کیخلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ روہڑی کے مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے 62 غیرقانونی کنکشن جن میں 39 اے سی اور 23 نان اے سی کنکشن کاٹے گئے اور ملوث افراد کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ انچارج ٹاسک فورس عقیل احمد نے مزید بتایا کہ بجلی چوروں کی وجہ سے عام صارفین کو بڑا نقصان ہورہا ہے جس کی وجہ سے آپریشن کیا جارہا ہے، تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہوسکے۔