اسلام آباد ہائیکورٹ: نندی پور پاور ریفرنس کی اپیلیں یکجا کرنےکا حکم

352

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نندی پور پاور پروجیکٹ تاخیر ریفرنس میں وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل میں نیب کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت کا نندی پور پاور ریفرنس کی تمام اپیلیں یکجا کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نندی پور پاور پروجیکٹ تاخیر ریفرنس کی زیر التوا اپیلیں یکجا کی جائیں ۔ یاد رہے کہ نیب نے بابر اعوان کی بریت کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے ۔ ملزم مسعود چشتی نے بری نہ کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔