تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے مختلف شعبوں میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔ ٹی وی پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے کو تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ سائنسی تحقیقات اور سیاسی پیش قدمی کے ذریعے ملک دفاعی شعبے میں تقویت حاصل کرسکتا ہے اور اس سے دشمن کو خوف زدہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے عوام اور سرکاری عہدے داروں سے حالات پر صبر کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے جدوجہد کی اپیل کی۔