پاکستان پوسٹ الیکٹرونک آفسز شروع کرنے جارہا ہے، مراد سعید

207

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ الیکٹرانک آفسز شروع کرنے جارہا ہے، جس سے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملے گا اور اسی ماہ راولپنڈی میں ایک سو پچاس الیکٹرانک آفسز کام شروع کردیں گے۔وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان پوسٹ پرعوام کااعتمادبحال ہواہے، حکومت نے خسارے کے شکار اداروں پر خصوصی توجہ دی، پاکستان پوسٹ کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کیے گئے۔مراد سعید نے کہا کہ بی ایل پاکستان میں سب سے بڑابینکنگ نیٹ ورک ہے، حبیب بینک اور پاکستان پوسٹ آفس میں معاہد ہ ہوا ہے ، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی آسانی ہوجائے گی، سیونگ بینک اکاونٹس میں سب سے بڑا کردارپاکستان پوسٹ کاہے۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا 1.5 ٹریلین کی پورے سال میں سرکولیشن کرتے ہیں، پاکستان پوسٹ ایکو سسٹم دینے جارہا ہے، جس سے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملے گا، رواں ماہ اسلام آباد، پنڈی میں 150الیکٹرانک پوسٹ آفس شروع کریں گے۔مراد سعید نے کہا کہ میں رہوں یانہ رہوں پاکستان پوسٹ نیچے نہیں آئیگا، پاکستان کیلئے لاجسٹک بہت بڑاایشوہے، اسی سال نہ صرف لاجسٹک کا آغاز بلکہ آسانیاں بھی فراہم کریں گے۔