جے آئی کسان کے صدر چودھری نثار انتقال کرگئے، سراج الحق و دیگر کی تعزیت

149

لاہور(نمائندہ جسارت)جے آئی کسان کے صدر چودھری نثار احمد ایڈووکیٹ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب قیمین محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ،حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس ، شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالماک نے چودھری نثار احمد ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے ملک میں کسانوں کی فلاح وبہبود اور شعبہ زراعت کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔