ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سمیت آفس کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ

125

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عباس دایو کی جانب سے کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے کے بعد خود کا ٹیسٹ کروایا جن کی رپورٹ مثبت آگئی ہے، جس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو لاڑکانہ اپنے ہی گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔ ڈی ایچ او لاڑکانہ سید اطہر شاہ کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم آج ڈپٹی کمشنر اور ملازمین کے سیمپل لے گی۔