سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر پولیس نے شہر سے موبائل چھیننے سمیت چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 20 موبائل فون برآمد کر لیے ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے برآمد شدہ مسروقہ موبائل مالکان کے حوالے کردیے، بہتر کارکردگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے اطلاع پر ٹریسنگ کی مدد سے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے 20 مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے ۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موبائل چوری چھینے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق گرفتار ملزمان میں اللہ ڈتہ اور دلاور شامل ہیں، موبائل کی برآمدگی پر مالکان نے ایس ایس پی سکھر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔