گزشتہ برس نومبر میں مظاہروں کے دوران225 افراد مارے گئے‘ ایرانی وزیرداخلہ

483

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے وزیر داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے دوران میں 225 افراد مارے گئے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 50 سے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور اس دوران سیکورٹی فورسز نے قابو پانے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا تھا۔ انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے زائد تھی۔