کوئٹہ : تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروس بند

374

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروس 2 روز کے لیے بند کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ شہر اور اسکے 20کلو میٹراطراف میں تھری اور فورجی سروس بند کردی گئی ،ذرائع کے مطابق یہ سروس پیر کی شام سے بدھ کی دوپہر دو بجے تک بند رہے گی تاہم سروس بند کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔