راجا پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر

126

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔ سماعت کے دوران پیراں غائب اور ساہووال ریفرنس میں درخواست بریت پر فیصلہ ہونا تھا لیکن عدالت نے سابق وزیر اعظم کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس کے فیصلے کے لیے 25 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ راجا پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کی تھی۔